ETV Bharat / state

راجستھان: بی جے پی دفتر کے سامنے کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

راجستھان کے گورنر کلراج مشرا کی جانب سے اسمبلی سیشن نہ بلائے جانے کو لیکر کانگریس پارٹی خاصی ناراض ہے اور اس مسئلہ کو لیکر کانگریس کی یوتھ ونگ این ایس یو آئی کے کارکنوں نے بی جے پی دفتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

congress workers protest at bjp office in rajasthan
راجستھان: بی جے پی دفتر کے سامنے کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:03 PM IST

راجستھان میں گہلوت حکومت کی جانب سے تین مرتبہ گورنر کلراج مشرا کو خط لکھ کر اسمبلی سیشن بلانے گذارش کی گئی تھی تاہم گورنر نے ریاستی حکومت کی درخواست کو نامنظور کردیا۔

راجستھان: بی جے پی دفتر کے سامنے کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

گورنر کے رویہ سے ناراض این ایس یو آئی کا کارکن بی جے پی کے ریاستی دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، دریں اثنا بی جے پی یوتھ ونگ کے ارکان بھی وہاں جمع ہوگئے اور انہوں نے گہلوت حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں کے ارکان کو منتشر کردیا اور بی جے پی دفتر کے باہر بھاری تعداد پولیس جوانوں کو تعینات کردیا۔

راجستھان این ایس یو آئی کے نائب صدر حسین سلطانیہ نے کہا کہ ’عوام کی جانب سے منتخب کی گئی حکومت کے ساتھ راجستھان گورنر کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ہم بی جے پی کے رہنماؤں کو آئین کی کاپی دینے بی جے پی دفتر گئے تھے تاکہ دہلی کے سینئر رہنماؤں کو آئین سے واقف کروایا جاسکے۔

بی جے پی یوتھ ونگ کے راجیش گجر نے کہاکہ گورنر کی جانب سے اسمبلی سیشن نہ بلائے جانے کو لیکر اشوک گہلوت حکومت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ہوٹل پیراماونٹ کے باہر یا گورنر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.