ETV Bharat / state

جے پور: کانگریسی کارکنان کا احتجاج - میونشپل کارپوریشن انتخابات

دارالحکومت جے پور میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کو لیکر کانگریسی کارکنان نے پارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جے پور: کانگریس کارکنان کا پارٹی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 12:15 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہونے والے میونشپل کارپوریشن انتخابات کو لے کر کانگریس پارٹی کے خلاف مخالفت بڑھتی ہی جا رہی ہے، اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دیر شب جے پور کے چار دروازے علاقے میں کانگریسی کارکنان کو نظر انداز کر دیگر لوگوں کو ٹکٹ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریسی کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جے پور: کانگریس کارکنان کا پارٹی کے خلاف احتجاج

یہاں پر کانگریسی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور کشن پول اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی امین کاغذی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

جے پور کے وارڈ 62 کے کانگریسی رہنما نواب بخش کا کہنا ہے کے جس طرح سے انتخابات کو لے کر ٹکٹ دیے گئے ہیں ان میں اقلیتوں کے جو حق ہے اس کو چھینا گیا ہے۔

بخش کا کہنا ہے کی ہمارے وارڈ سے بی جے پی کے پیراشوٹ امیدوار کو اس بار کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنایا گیا ہے، جو ہم لوگوں کو منظور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مسائل سے متعلق ووٹ کا مطالبہ

وہیں بخش نے کشن پور اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن ناموں کو کانگریس کے سینئر رہنما قاضی نظام دین نے جن ناموں پر مہر لگا دی تھی ان کو نظر انداز کرتے ہوئے صبح تک امیدواروں کو تبدیل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز جے پور کے میونشپل کار پوریشن انتخابات کو لے کر نامزدگی پرچہ داخل کرنے کا آخری روز تھا، اس دوران کانگریس، بی جے پی، عام آدمی پارٹی، امبیڈکر رائٹس پارٹی آف انڈیا، سوشل ڈیموکریسی پارٹی آف انڈیا سمیت دیگر آزاد امیدواروں نے اپنی نامزدگی داخل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.