ETV Bharat / state

جے پور: راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان کا احتجاج - اس سے بڑی بات اس ملک میں اور کیا ہو سکتی ہے

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راہل کے ساتھ بدسلوکی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں نے غصہ کا اظہار بھی کیا۔

congress workers protest against rahul's misbehave in jaipur rajasthan
راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 11:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی معاملے میں متاثرہ دلت لڑکی کے خاندان کے لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں راہل گاندھی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اترپردیش پولیس نے ان کے ساتھ برا برتاؤ کیا۔ جس طرح کا برتاؤ اترپردیش پولیس کی جانب سے کیا گیا ہے اس کے بعد راجستان کانگریس کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان کا احتجاج

یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے امبیڈکر سرکل پر ہوا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ریاستی گہلوت حکومت میں وزیر، کانگریس کے سینئر رہنما، رکن اسمبلی، جے پور کانگریس رہنما، کارکنان اور عہدیداران شامل ہوئے۔

congress workers protest against rahul's misbehave in jaipur rajasthan
راہل کے ساتھ بدسلوکی سے کانگریس کارکنان کا احتجاج

راجستھان کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کے قومی سطح کی پارٹی کے قومی صدر رہے اور رکن پارلیمان جس کے والد اور دادی ملک کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہوگئے، اس شخص کو متاثرہ خاندان کے لوگوں سے ملاقات کرنے تک نہیں دی گئی۔ اس سے بڑی بات اس ملک میں اور کیا ہو سکتی ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جو اپنے آپ کو ایک سادھو کہتے ہیں، وہ اس جنسی زیادتی کی شکار ہوئی لڑکی کی لاش کو اس کے خاندان کو نہیں دے کر راتوں رات ہی آخری رسومات ادا کر دی۔

اس متاثرہ لڑکی کی والدہ کہتی رہیں کہ مجھے میری بیٹی کو دیکھنے دیا جائے لیکن ایسا نہیں ہونے دیا گیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ بھی دھکا مکی کی گئی۔ مار پیٹ کی گئی۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔

گووند سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جانے کا وقت آگیا ہے اور بی جے پی کے ڈوبنے کا وقت آگیا ہے۔ آج جو راہل گاندھی کے ساتھ ہوا ہے اس کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.