جے پور: فوج میں بھرت کے لیے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں Protest Against Agneepath Scheme ۔ کانگریسی کارکنان نے جے پور کے کشن پول اسمبلی حلقہ، آدرس نگر اسمبلی حلقہ اور ہوا مہل اسمبلی حلقہ سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت اس اسکیم کو واپس لے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ مرکزی حکومت فوری طور پر اسے واپس لے'۔ Congress Workers Protest Against Agneepath Scheme
رکن اسمبلی امین کاغذی کی قیادت میں کشن پول اسمبلی حلقے کے چانول علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران امین کاغذی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس پارٹی شروع سے ہی اس پورے اسکیم کی مخالفت کر رہی ہے۔ آج کانگریس پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں الگ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ہم لوگ نوجوانوں کا مستقبل برباد ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اس کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں اور اسی طرح مخالفت کرتے رہیں گے۔'
مزید پڑھیں: