ETV Bharat / state

کانگریس نے پہلی بار متعدد شہروں میں جیت حاصل کی: ماکن

اجے ماکن نے راجستھان میں مقامی بلدیاتی اداروں میں کانگریس کی جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'پہلی بار پارٹی نے کئی شہروں میں ایک ساتھ بازی ماری ہے۔'

کانگریس نے پہلی بار متعدد شہروں میں جیت حاصل کی: ماکن
کانگریس نے پہلی بار متعدد شہروں میں جیت حاصل کی: ماکن
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:08 PM IST

جے پور: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اجے ماکن نے راجستھان میں مقامی بلدیاتی اداروں میں کانگریس کی جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'پہلی بار پارٹی نے کئی شہروں میں ایک ساتھ بازی ماری ہے۔'

اجے ماکن نے ریاست کی نوے اکائیوں میں اپنی حمایت یافتہ سمیت پچاس اکائیوں میں بورڈ بنانے کے بعد اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان کے نوے اکائیوں کے صدور کے انتخابی نتائج کی تاریخ میں پہلی بار کانگریس نے کئی شہروں میں بازی مارلی ہے۔

اجے ماکن نے یہ بھی کہا کہ اتوار کے روز نوے اکائیوں کے صدور کے انتخاب میں کانگریس نے 48 بورڈ اور اپنے حمایت یافتہ دو آزاد امیدواروں کے بورڈ تشکیل دیے جبکہ بی جے پی کم ہوکر 37 تک سمٹ گئی۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 سے اب تک ہونے والے 195 شہروں کی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسل کے انتخابات میں 120 سے زیادہ باڈیوں میں کانگریس پارٹی کے صدر بن چکے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب راجستھان کے شہروں میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پچھلے سال نومبر میں کانگریس دارالحکومت جے پور سمیت چھ کارپوریشنوں میں اپنے میئر بنانے میں کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں:

راجستھان کی مربوط ترقی میں تمام طبقات کی شمولیت ضروری: گہلوت

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ان 195 اداروں کے انتخاب میں ساڑھے سات ہزار کونسلر عہدوں میں سے کانگریس نے سب سے زیادہ 3036 عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کو 2673 عہدوں پر اور 1765 پر آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور عالمی وباء کورونا دور میں بہترین انتظامات کی وجہ سے عوام نے کانگریس کی حمایت کی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.