ETV Bharat / state

Congress on Modi Govt انتخابات قریب آتے ہی مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی 'پنا پرمکھ' بن جاتے ہیں: کانگریس

کانگریس نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت اور ریاستی کانگریس صدر کو ای ڈی کی نوٹس اور گیارہ مقامات پر سرچ آپریشن پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ Rajasthan CM Ashok Gehlot son Vaibhav Gehlot was summoned by ED

ED action in Rajasthan
ED action in Rajasthan
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 2:18 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرنا اور راجستھان میں 11 مقامات پر سرچ آپریشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ان گیارہ مقامات میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسارا کے احاطے بھی شامل ہیں۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا "جیسے ہی انتخابات قریب آتے ہیں ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی بی جے پی کے لیے اہم 'پنا پرمکھ' بن جاتے ہیں۔ راجستھان میں اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی آخری بازی لگائی"۔ انہوں نے کہا کہ "چھتیس گڑھ کے بعد ای ڈی نے راجستھان میں بھی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران کانگریس رہنماؤں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ مودی حکومت کی آمریت جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ ہم ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف بی جے پی سے لڑتے رہیں گے، اور انہیں سخت جواب دیں گے''۔

  • चुनाव आते ही ED, CBI, IT आदि भाजपा के असली 'पन्ना प्रमुख' बन जाते हैं।

    राजस्थान में अपनी निश्चित हार को देखते हुए भारतीय जनता पार्टी ने चला अपना आख़िरी दाँव !

    ED ने छत्तीसगढ़ के बाद राजस्थान में भी विधानसभा चुनाव अभियान में उतरते हुए कांग्रेसी नेताओं के ख़िलाफ़ कार्रवाई शुरू…

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے متعدد مقامات پر ای ڈی کے سرچ آپریشن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "25 اکتوبر کو کانگریس نے ریاست میں خواتین کے لیے ضمانتیں شروع کیں۔ 26 اکتوبر کو راجستھان کانگریس کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسرا کے مقامات میں ای ڈی نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ میرے بیٹے ویبھو گہلوت کو بھی ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا"۔ گہلوت نے کہا کہ "اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں کہ راجستھان میں ای ڈی کے سرچ آپریشن شروع ہوچکے ہیں کیونکہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ خواتین، غریبوں، کسانوں کو کانگریس کی جانب سے وعدہ کردہ ضمانتیں ملیں"۔

  • दिनांक 25/10/23

    राजस्थान की महिलाओं के लिए कांग्रेस की गारंटियाँ लॉंच

    दिनांक 26/10/23

    -राजस्थान कांग्रेस अध्यक्ष गोविन्द सिंह जी डोटासरा के यहाँ ED की रेड

    - मेरे बेटे वैभव गहलोत को ED में हाज़िर होने का समन

    अब आप समझ सकते हैं, जो मैं कहता आ रहा हूँ कि राजस्थान के अंदर ED की… pic.twitter.com/6hUbmCHCW1

    — Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • चाहे ED भेजो, CBI भेजो राजस्थान के अंदर हम डरने वाले नहीं हैं 💯 pic.twitter.com/KqP06Jg7nh

    — Indian Youth Congress (@IYC) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ ہفتے اشوک گہلوت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور مرکزی ایجنسیوں کی کارروائیوں پر سوال اٹھائے، آج ایک بار پھر، ای ڈی راجستھان میں سرگرم ہوگئی۔ مودی جی سیدھا الیکشن لڑیں، مرکزی ایجنسیوں کی مدد نہ لیں۔

  • पहले चुनाव प्रचार में भाजपा को मोदी जी का सहारा होता था। अब मोदी जी से काम नहीं चल रहा तो ले आये ईडी जी को। आप मोदी लाओ या ईडी, राजस्थान कभी दिल्ली के आगे ना कभी झुका है ना झुकेगा। pic.twitter.com/kpeBwzPUfi

    — Pawan Khera 🇮🇳 (@Pawankhera) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کے سربراہ سری نواس بی وی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "بی جے پی کے خصوصی الیکشن ڈپارٹمنٹ ونگ "ای ڈی" بی جے پی کو بچانے کے لیے میدان میں کود پڑا ہے، جو راجستھان میں انتخابات میں بری طرح سے ہارنے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ریاستی کانگریس صدر گووند دوتاسرا کی رہائش گاہ پر انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل ای ڈی کا چھاپہ انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مودی جی، جنتا کی عدالت کے سامنے لڑیں، آپ تحقیقاتی ایجنسیوں کی مدد سے کب تک الیکشن لڑیں گے؟ خیر نتائج وہی رہیں گے جو ہماچل پردیش اور کرناٹک میں آئے ہیں"۔

  • #WATCH | Jaipur | On ED raids on properties of Govind Singh Dotasra and ED summon to Vaibhav Gehlot, Rajasthan Minister Mahesh Joshi says, "I condemn this. This is the nervousness of BJP. This is the misuse of ED. They will misuse ED wherever elections are being held. I would… pic.twitter.com/khXnpHE5g8

    — ANI (@ANI) October 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: جی-20 کے نام پر چلائی جا رہی ہے انتخابی مہم: کانگریس

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو غیر ملکی کرنسی قانون کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ویبھو گہلوت کو جمعہ کو جے پور یا نئی دہلی میں ایجنسی کے دفتر میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سینئر ٹیچر 2nd گریڈ مسابقتی امتحان، 2022 پیپر لیک کیسز کے ضمن میں راجستھان کانگریس کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسارا کے گھر پر بھی چھاپے مارے۔ راجستھان کے جے پور میں سول لائنز میں واقع دوتاسرا کی سرکاری رہائش گاہ پر یہ چھاپے مارے گئے تھے۔

ریاست میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس سمیت بھی پارٹیاں سرگرم ہیں۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ 25 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ مسلسل دوسری بار اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے حکمراں کانگریس نے عوامی فلاح وبہبود پر مشتمل کئی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

( آئی اے این ایس )

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.