راجستھان کے ضلع اجمیر میں جمعہ کے روز کانگریس کارکنان نے ڈاک بنگلہ سے کلکٹریٹ آفس تک مہنگائی اور بے روزگاری کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ Congress protests against inflation in Ajmer
اس دوران کانگریس کارکنوں نے کلکٹریٹ آفس کے باہر چولہے پر روٹیاں بنا کر بی جے پی حکومت پر مہنگائی اور بے روزگاری میں شدید اضافہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں:
احتجاج میں شامل کانگریس رہنماؤں کا کہنا تھا بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے جس سے عام انسان کو دو وقت کی روٹی جٹانے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔