ETV Bharat / state

کانگریس رہنما کھرگے اور پرینکا گاندھی کی راجستھان میں انتخابی مہم

ریاست راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکمراں پارٹی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی انتخابی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ Assembly elections on 25th Nov in Rajasthan

poll-bound Rajasthan
poll-bound Rajasthan
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 1:15 PM IST

نئی دہلی: راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں دو دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ کھرگے راجستھان میں جلسہ عام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدر کانگریس دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پہلا انوپ گڑھ اسمبلی حلقہ میں دوپہر 12 بجے اور دوسرا ہنومان گڑھ اسمبلی حلقہ میں دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے۔

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی راجستھان میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔ وہ دوپہر 12 بجے کیکری علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی جبکہ دوپہر 1.30 بجے ایک جہاج پور اسمبلی حلقہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔

مزید پڑھیں: گڈ گورننس کی وجہ سے راجستھان میں کانگریس کی حکومت دوبارہ بنے گی، گہلوت

راجستھان میں 200 رکنی اسمبلی کے لیے 25 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 23 نومبر کی شام کو انتخابی مہم روک دی جائے گی۔ ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔ کانگریس ریاست میں لگاتار دوسری میعاد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس نے ریاست کے لیے سات ضمانتوں کا اعلان کیا ہے اور کانگریس کو ہے کہ وہ اپنی "عوام نواز اسکیموں" کے باعث اقتدار پر قبضہ برقرار رکھے گی۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.