نئی دہلی: ریاست راجستھان میں آج شام کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ کانگریس نے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے پیش نظر اپنے دو مرکزی مشاہدین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن کھڑگے اور راجستھان کے پارٹی انچارج اجے ماکن کو آبزرورکے طور پر بھیجا گیا ہے۔ Congress Legislature Party Meeting in Rajasthan
راجستھان حکومت میں ردوبدل کی خبریں تب سے گردش کر رہی ہیں جب سے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مسٹر گہلوت اور راجستھان میں پارٹی کے سرکردہ لیڈر سچن پائلٹ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے جو ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کررہے ہیں۔
اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ راجستھان کانگریس قانون سازپارٹی کی میٹنگ اتوار کی شام سات بجے بلائی گئی ہے اور پارٹی نے اس میٹنگ کے لیے دو مرکزی آبزرورکو مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے یہ ذمہ داری سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن کو سونپی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: ریاست راجستھان میں آج شام کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ کانگریس نے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے پیش نظر اپنے دو مرکزی مشاہدین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن کھڑگے اور راجستھان کے پارٹی انچارج اجے ماکن کو آبزرورکے طور پر بھیجا گیا ہے۔ Congress Legislature Party Meeting in Rajasthan
راجستھان حکومت میں ردوبدل کی خبریں تب سے گردش کر رہی ہیں جب سے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مسٹر گہلوت اور راجستھان میں پارٹی کے سرکردہ لیڈر سچن پائلٹ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے جو ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کررہے ہیں۔
اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ راجستھان کانگریس قانون سازپارٹی کی میٹنگ اتوار کی شام سات بجے بلائی گئی ہے اور پارٹی نے اس میٹنگ کے لیے دو مرکزی آبزرورکو مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے یہ ذمہ داری سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن کو سونپی ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر گہلوت ایک اہم امیدوار کے طور پر کانگریس صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسٹر گاندھی نے ان سے صاف کہہ دیا ہے کہ اگر وہ صدر کا انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں ایک عہدہ، ایک شخص کے ضابطےکے تحت وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ کانگریس صدر کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔
یو این آئی CM Gehlot On Congress Presidentship اشوک گہلوت نے کانگریس کا قومی صدر بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی
واضح رہے کہ گہلوت ایک اہم امیدوار کے طور پر کانگریس صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسٹر گاندھی نے ان سے صاف کہہ دیا ہے کہ اگر وہ صدر کا انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں ایک عہدہ، ایک شخص کے ضابطےکے تحت وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ کانگریس صدر کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔
یو این آئی