ریاست راجستھان کے چورو ضلع کے راج گڑھ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہفتہ کی رات بی جے پی رہنما راجندر راٹھور اور سی او رام پرتاپ وشنوئی کے درمیان زبردست بحث ہوگئی۔
راجیندر راٹھور اور سی او رام پرتاپ وشنوئی کے مابین وشنو دت کی لاش کو عوام کے حوالے کرنے کو لے کر گرما گرم بحث ہوئی۔
دراصل چورو کے راج گڑھ ایس ایچ او وشنو دت وشنوئی نے خودکشی کر لی تھی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایس ایچ او وشنودت وشنوئی نے خودکشی جیسا اقدام اٹھایا تھا جس کی وجہ سے چورو پولیس کے تمام پولیس اہلکاروں میں شدید ناراضگی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہفتے کے رات دیر گئے راج گڑھ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں بی جے پی رہنما راجندر راٹھور اور سی او رام پرتاپ کے مابین زبردست بحث ہوئی۔
خودکشی کیس کے بعد سے ہی راج گڑھ میں ماحول گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جہاں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما اس موقع کا فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں تو وہیں اس واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں میں سخت ناراضگی ہے۔
راجندر راٹھور اپنے حامیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ راج گڑھ پولیس اسٹیشن کے باہر موجود تھے۔ اس دوران ایس ایچ او وشنوئی کی لاش کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ راجیندر راٹھور اور سی او رام پرتاپ کے مابین وشنوئی کی لاش کو عوام کے حوالے کرنے کے لئے گرما گرم بحث ہوئی۔
سی او رام پرتاپ بشنوئی کا کہنا ہے کہ 'وشنودت چورو پولیس خاندان کا حصہ ہیں اور ہم ان کی لاش عوام کے حوالے نہیں کرسکتے ہیں۔'