ETV Bharat / state

Prayer for Palestinian Muslims اجمیر درگاہ میں فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور امن کیلئے اجتماعی دعا - انجمن صدر سید غلام کبریٰ چشتی

جمعہ کے روز اجمیر شریف درگاہ پر غزہ پر جاری اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کو لیکر دعائیں کی گئیں۔ اس اجتماعی دعا میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں انجمن صدر سید غلام کبریٰ چشتی نے بھارت کی ترقی اور فلسطین میں امن و امان کے قیام دعا کی۔ Prayer at Ajmer Sharif Dargah

Etv BharatPrayer for Palestinian Muslims
Etv Bharatاجمیر شریف درگاہ میں فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور امن کے لیے اجتماعی دعا کی گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 1:09 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور امن کے لیے اجتماعی دعا کی گئی

اجمیر: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک کے شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس خونریز جنگ میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے فلسطین میں دشوار کن حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایسے میں فلسطین میں مسلمانوں کے مذہبی مرکز مسجد الاقصی کی حفاظت اور فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے ظلم کے خلاف پوری دنیا میں ان کی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارت میں تصوف کے سب سے بڑے مرکز اجمیر شریف درگاہ میں فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور امن کے لیے دعا کی گئی۔
صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر مظلوم عوام کی جانوں کے تحفظ اور اسرائیل فلسطین کے درمیان خونریز جنگ کے جلد خاتمہ کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اجمیر درگاہ میں خواجہ انجمن سید زادگان کے زیر اہتمام، دعائیہ جلسہ کا اہتمام درگاہ کے نور احاطے میں نماز جمعہ کے بعد کیا گیا۔ جس میں انجمن کے نائب صدر سید کلیم الدین چشتی نے سب سے پہلے قرآن پاک کے کچھ آیات پڑھے۔ اس اجتماعی دعا میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں انجمن صدر سید غلام کبریٰ چشتی نے ہندوستان کی ترقی اور فلسطین میں جلد امن کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

انجمن سیکرٹری سید سرور چشتی کے مطابق فلسطین میں واقع مسجد الاقصی دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمان کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ جہاں لاکھوں مسلمان رہتے ہیں۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے دوران عام شہری، چھوٹے بچے، بوڑھے اور خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ ایسے میں انسانی ہمدردی کے طور پر درگاہ اجمیر میں عام لوگوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کے رکن حاجی سید عمران چشتی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.