راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لکھا ہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ چودہ ماہ میں رسوئی گیس سلنڈر کے دام 255 روپے تک بڑھا دیے، گیس سبسیڈی بھی بند ہوگئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ' گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کھانا پکانے کے لئے سلینڈر کے بجائے اب کوئلہ اور لکڑی کے استعمال پر مجبور ہیں،
انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے وقت 450 روپے کا گیس سلینڈر جب کہ مودی حکومت میں 838 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اور اب یکم جولائی کے بعد یہ قیمت 900 کے پار ہوگئی ہے۔
جس طرح سے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے اس کے بعد اب بچاؤ میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گیس سلینڈر کے علاوہ راجستھان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں، اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے 7 جولائی سے 17 جولائی تک ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔