ETV Bharat / state

راجستھان: راجیہ سبھا انتخابات پر سیاست تیز

ریاست راجستھان میں راجیہ سبھا انتخابات کے حوالے سے کانگریس پارٹی اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 5:46 PM IST

دریں اثنا راجیہ سبھا انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس ہوئی، جس میں بی جے پی اور وزیراعظم پر شدید نکتہ چینی کی گئی۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ میں ریاست کا وزیراعلیٰ ہوں ، میرے پاس ارکان اسمبلی کی خریداری کے بارے میں معلومات ہیں ، اس کی رپورٹ ایس او جی کو دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'مودی اور شاہ کی جوڑی جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔'

وہیں نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا کہ 'راجیہ سبھا انتخابات 2 ماہ قبل ہو سکتے تھے لیکن بی جے پی نے ان کا انعقاد نہیں کیا۔'

نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ

پائلٹ نے کہا کہ 'ہمارا دعوی ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں ایک بھی ووٹ یہاں سے نہیں جائے گا۔ کانگریس کے دونوں امیدوار وینوگوپال اور نیرج ڈنگی جیت جائیں گے ، کسی کو بھی الجھن نہیں ہونی چاہئے۔'

پائلٹ نے کہا کہ مودی حکومت کو کورنا کی فکر نہیں ہے، انہیں صرف سیاست کرنا ہے۔ جبکہ پوری دنیا کورونا سے لڑنے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مودی حکومت ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ 'ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ میں جے پی نڈا اور امت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب بی جے پی میں ایک امیدوار کو جیتنے کی طاقت ہے تو پھر دوسرا امیدوار انتخابی میدان میں کیوں ہے۔'

انگریس کے قومی ترجمان رندیپ سورجے والا

پیش ہے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی خاص رپورٹ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.