ETV Bharat / state

Chilla Mubarak Of Baba Farid بابا فرید کا چلا مبارک 72 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا - شریف درگاہ

اجمیر شریف درگاہ میں عالمی شہرت یافتہ حضرت بابا فرید گنج شکر مسعود رحمت اللہ علیہ کا چلا مبارک چار محرم الحرام کو 72 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا.اجمیر شریف درگاہ میں واقع چلا مبارک سال میں ایک مرتبہ ہی خاص و عام عقیدت مندوں کے لیے کھولا جاتا ہے-

بابا فرید کا چلا مبارک  72 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 5:04 PM IST

بابا فرید کا چلا مبارک 72 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا

اجمیر: ریاست راجستھان کی اجمیر میں واقع شریف درگاہ میں عالمی شہرت یافتہ حضرت بابا فرید گنج شکر مسعود رحمت اللہ علیہ کا چلا مبارک چار محرم الحرام کو 72 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا. بابا فرید کی درگاہ پڑوسی ملک پاکستان میں ہے جبکہ ان کا خاص چلا مبارک اجمیر شریف درگاہ میں واقع ہے۔

سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے استانہ پر حاضری کے ساتھ ہی محرم الحرام کی چار تاریخ سے تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کو بابا فرید کے چلا مبارک کے بھی دیدار نصیب ہوتے ہیں, 72 گھنٹوں کے لیے کھلنے والا چلا شریف خواجہ صاحب کے مزار کے نزدیک زمین دوز ہے جہاں ہر سال عقیدت مند زیارت کرنے پہنچتے ہیں۔

درگاہ انجمن سید زادگان ممبر حاجی سید عمران چشتی نے بتایا کی بابا فرید, خواجہ صاحب کے خاص خلیفہ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمت اللہ علیہ کے مرید ہیں, جن پر پیر اور دادا پیر کی بے حد خاص نگاہ کرم رہی ہے, یہی وجہ ہے کہ خواجہ صاحب کے پہلو میں رہ کر بابا فرید نے اجمیر میں چلا کشی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Ritual Of Ancient Illumination درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی میں روشنی کی قدیم رسم

بابا فرید کا چلا مبارک محرم الحرام کی چار تاریخ کو سال میں ایک مرتبہ 72 گھنٹوں کے لیے خول دیا جاتا ہے, جہاں عقیدت مند زیارت کے ساتھ ساتھ نیاز و نظر پیش کرتے ہیں ۔ توجہ ہے کہ بابا فرید رحمت اللہ علیہ کا مزار مبارک پاکستان کے شہر پاک بٹن شریف میں ہے جہاں محرم میں ان کا عرس منایا جاتا ہے, ایسے میں جو لوگ وہاں نہیں جا پاتے انہیں خواجہ صاحب کے پہلو میں بابا فرید صاحب کے چلا شریف کے دیدار نصیب ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.