کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی نے لوگوں سے ریلیف فنڈ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ ایسے میں جے پور کے رینوال کی ایک سات برس کی بچی نے اپنی گلک میں جمع کیے گئے پیسے شہر کے ایک افسر کو تعاون کر دیا۔
بچی لکشتا کا کہنا تھا کہ میری گلک میں بہت پیسے ہیں۔ اس سے مجھے کھلونے اور چاکلیٹ لینے تھے، لیکن اس وقت میرے کھلونے اور چاکلیٹ سے زیادہ ضروری کورونا کو بھگانا ہے۔ اس لیے میں اپنی گلک ریلیف فنڈ میں جمع کرنا چاہتی ہوں۔
بچی کے کہنے پر میونسپل اگزیکٹو افیسر نمن شرما نے گلک لے کر بچی کے تعاون اور ملک سے محبت کی تعریف کی اور اسے رلیف فنڈ میں جمع کرنے کے لیے لیا۔
ساتھ ہی انہوں بچی کے والد رمیش کماوت اور اس کی ماں منیشا کماوت کی بھی تعریف کی۔ گلک پھوڑنے پر اس میں سے 2017 روپے نکلے۔ درجہ تین میں پڑھنے والی اس بچے کے تعاون کی سرخیاں شہر میں ہر جانب ہیں۔