ETV Bharat / state

راجستھان میں ماسک پہننا لازمی

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 12:15 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاست راجستھان کے تمام 196 شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ زرعی مینڈیوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

راجستھان: تمام شہری علاقوں اور منڈیوں میں ماسک پہننا لازمی

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے جائزہ اجلاس میں ہدایت دی ہے کہ ریاست کے تمام 196 شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ زرعی منڈیوں میں بھی ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاست راجستھان کے تمام 196 شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ زرعی مینڈیوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جمعرات کو منعقدہ جائزہ اجلاس میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس بارے میں ہدایات دی ہیں۔

وزیراعلی نے بھلوارہ ماڈل اپناتے ہوئے جے پور، جودھ پور، بیکانیر، چورو، ٹونک، جھنجھنو، بنسواڑہ وغیرہ اضلاع میں صورتحال پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ تمام 38 کرفیو علاقوں میں سختی سے عمل کروائی جائے۔ کرفیو والے علاقے کوئی بھی فرد یا ملازمین اندر یا باہر نہ جائے۔ جے پور کے رام گنج کی طرح ہی بھٹہ بستی، امرت پوری، کھو ناگوریاں، موتی ڈونگری روڈ کے گھنی آبادی والے علاقوں میں اسکریننگ، جانچ اور دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'جے پور میں چاردیواری کے علاوہ جہاں کورونا مثبت واقعات کی اطلاع ملی ہے، وہاں آس پاس کے لوگوں کو گھروں میں ہی قرنطین رکھا جائے۔ قرنطین کے لیے جے پور کے باہری علاقوں میں واقع بڑے تعلیمی اداروں، ہوٹلز، ہسپتالز اور دیگر عمارتوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کا استعمال کیا جائے۔

بھلواڑہ کے تمام 25 مریضوں کی منفی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ بھلواڑہ ماڈل کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے۔ اسی طرح ہم اپنے مشن کو سرانجام دیں تاکہ ہم دوسرے اضلاع میں بھی کورونا کو کامیابی کے ساتھ شکست دے سکیں۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ لاک ڈاؤن کے وقت طبی سہولت کا پروٹوکول کیا ہوگا، ابھی سے اس کی منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔

وزیر اعلی نے ریاست کے عوام سے صحت کارکنوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے بغیر آگے بڑھیں اور اسکریننگ اور جانچ سمیت دیگر کاموں میں صحت کے کارکنوں کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ سوائی مانسنگھ ہسپتال میں 3 ہزار نمونے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ سوائی مانسنگھ ہسپتال میں علاج کے بعد اب تک 66 مریض مثبت سے منفی رہے ہیں۔

جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، میڈیکل اینڈ ہیلتھ روہت کمار سنگھ نے کہا کہ 10 لاکھ کٹس کو ریپڈ ٹیسٹنگ کے لیے آرڈر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2 لاکھ کٹس کا پہلا بیچ جلد ہی مل جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب زیادہ تر ٹیسٹ کرنے کے معاملے میں راجستھان مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.