ریاست راجستھان کی شہر اجمیر شریف میں جشن غوث اعظم منایا گیا، یہ جشن 'سرو دھرم ایکتا سمیتی' گزشتہ 49 برس سے منعقد کرتی آرہی ہے، اور یہ 50واں جشن ہے۔
پیر سید ارشد علی بابا اور ان کے جانشین سید خشتر چشتی اس تقریب کا ہر برس اجمیر شریف درگاہ میں اہتمام کرتے آئے ہیں۔
رواں برس بھی دو روزہ 50واں جشن غوث اعظم حضرت خواجہ غریب نوازؓ کی بارگاہ میں منعقد کیا گیا۔
تنظیم سرو دھرم ایکتا سمیتی کے جوائنٹ سیکرٹری رفیق قادری کے مطابق اس پروگرام میں کوڈ-19 کے پیش نطر عوام کی سلامتی کی دعا بھی مانگی گئی۔
![یہ جشن 'سرو دھرم ایکتا سمیتی' گزشتہ 49 برس سے منعقد کرتی آرہی ہے، اور یہ 50واں جشن ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9839817_1009_9839817_1607668089691.png)
جشن غوث اعظم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور صوفیانہ محفل سے سامعین جھوم اٹھے۔
حضرت شیخ سیّد عبد القادر جیلانیؓ کی زندگی پر عمل کرنے اور انسانی بھائی چارہ کا پیغام دینے کی نسبت سے پیر ارشد علی بابا کے مریدین نے تقریب میں شرکت کی اور اپنی خدمات انجام دیں جس میں تمام مذہب کے عقیدت مند دستار باندھ کر محفل میں موجود رہے۔
محفل کے اختتام میں حاجی خلیل احمد نے خصوصی سلام پیش کیا اور تنظیم سرو دھرم ایکتا سمیتی کے صدر سید خوشتر خشتی نے تمام عقیدت مندوں دیگر ہم وطنوں کے لیے کورونا وبا کے نجات کی دعا بھی مانگی۔