کوٹا شہر کے قاضی انور احمد اور کچھ دیگر تنظیموں کی اپیل پر گمان پورہ میں اسکول کے صحن میں لوگ جمع ہوئے اور جلوس کے طور پر وہاں سے روانہ ہوکر گمان پورہ تراہا، کینال روڈ، گیتا بھون، لکھی برج، اگرسن چوراہے ہوتے ہوئے کلکٹری چوراہے پر پہنچے۔
وہاں شہر قاضی محمد انور احمد نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں قوانین سے دونوں برادری کے درمیان ہم آہنگی خراب ہورہی ہے۔سی اے اے اور این آر سی ملک کے آئین کے خلاف ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں ان قوانین کے خلاف زبردست اعتراض کرتے ہوئے مظاہرہ کررہے ہیں لیکن مرکزی حکومت اسے ہر حال میں نفاذ کرنے پر آمادہ ہے۔