ETV Bharat / state

راجستھان: بی ایس ایف جوان پلازما عطیہ کریں گے

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:31 AM IST

حال ہی میں جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سے پلازما تھراپی کی اجازت ملی تھی۔ جس کے بعد پلازما تھراپی کے ذریعہ اب تک تقریبا 24 مریض ہسپتال میں ٹھیک ہو چکے ہیں۔

راجستھان: بی ایس ایف کے جوان پلازما عطیہ کریں گے

ریاست راجستھان میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں ہسپتال میں داخل کورونا مریضوں کی موت بھی مسلسل جاری ہے۔ اس کے پیش نظر بارڈر سیکیورٹی فورس یعنی بی ایس ایف کے اہلکار اپنا پلازما عطیہ کریں گے۔

بی ایس ایف کے وہ جوان جو کورونا مثبت سے صحتیاب ہوئے ہیں وہ جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں اپنا پلازما عطیہ کریں گے۔ ریاست میں بی ایس ایف کے تقریبا 54 اہلکار کورونا مثبت پائے گئے تھے، جن میں سے 50 بی ایس ایف جوان صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں جو مریض نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں انہیں اس پلازما تھراپی کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جےپور: ہاٹ اسپاٹ علاقے میں کورونا کا زور کم

ریاست میں کچھ عرصے سے کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک ریاست میں 465 مریض اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھی پلازما تھراپی پر توجہ دینے کی بات کی ہے۔ کیونکہ ابھی تک بازار میں اس بیماری کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں پلازما تھراپی فی الحال اس مرض کا علاج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.