سر پر عقیدت کی چادر اور لبوں پر خواجہ غریب نواز کا نام، یہ ہے بالی وڈ فلم گلوکار توشی جو وقت ملتے ہی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر حضرت خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر دعا مانگی۔
توشی نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمنا ہے کی گلوکاری کے ساتھ۔ ساتھ اب اداکاری بھی شروع کریں گے۔
توشی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی کچھ فلمیں آنے والی ہے، جس کی کامیابی کی دعا بھی لے کر آئے ہیں۔
درگاہ شریف میں توشی اور ان کے خاندان کے تمام ممبران کو درگاہ کے خادم سید فہیم چشتی نے زیارت کرائی اور دستاربندی کر تبرک نظر کیا۔