ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں بالی ووڈ فلم اداکار اعجاز خان اجمیر درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے چادر اور پھول پیش کرکے امن وامان کے لیے دعائیں کیں ۔
اس موقع پر اعجاز خان نے میڈیا سے خطاب کے دوران مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹی وی سیریل اور بالی وڈ فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہنے والے فلم اداکار اعجاز خان نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچ کر حاضری دی۔
انہوں نے درگاہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سمیت وزیراعظم مودی اور امت شاہ کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔
انہو۔ نے کہا کی ملک میں صرف مسلمان کو ہی مودی حکومت سے نقصان نہیں ہے بلکہ ہندوؤں کو بھی بے حد نقصان ہے، جسے انہیں سمجھنا چاہیے۔
اعجاز خان نے اپنے فلمی انداز میں کہا کی ہندو کو قرآن پڑھنا چاہیے اور مسلم کو گیتا کا پارٹ کرنا چاہیے، جس کی وجہ سے ملک میں امن و امن قائم ہوسکے اور ایک دوسرے کے مذہب کو آسانی سے سمجھا جاسکے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلمان دین سے دور ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اللہ نے ان پر ظالم حکمران مسلط کیا جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود ہے۔
بالی ووڈ فلم اداکار اعجاز خان اور ان کے تمام ساتھیوں کو اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے زیارت کرائی اور دربار کا تبرک پیش کرکے ان کے حق میں دعا کی۔