ETV Bharat / state

بی جے پی رہنماؤں کی سچن پائلٹ کو مائل کرنے کی کوشش - بھارتیہ جنتا پارٹی

راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور سینیئر کانگریس رہنما سچن پائلٹ کو پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے انہیں اپنی پارٹی کی جانب مائل کرنا شروع کر دیا ہے۔

sachi pilot
sachi pilot
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 4:36 AM IST

Updated : Jul 15, 2020, 6:24 AM IST

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینیئر رہنما گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ 'جس کسی کو بی جے پی اور اس کے نظریات پر بھروسہ ہے اس کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ہم اس کا استقبال کریں گے۔

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینیئر رہنما گجیندر سنگھ شیخاوت

گجیندر سنگھ شیخاوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کانگریس پارٹی نے سچن پائلٹ کو پارٹی سے برطرف کر دیا ہے اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کی جانب سے اس طرح کے بیانات کا آنا بھی یہی ثابت کرتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سچن پائلٹ بی جے پی میں شامل ہوں۔

حالانکہ ابھی تک سچن پائلٹ کی جانب سے کسی بھی طرح کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ وہ کس پارٹی میں جائیں گی یا پھر نئی پارٹی تشکیل دیں گے۔

گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ 'اگر کوئی بھی شخص بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے اور اس کے نظریات پر بھروسہ کرتا ہے تو ہم سب اس کا پارٹی میں خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے پیچھے اشوک گہلوت کا ہاتھ ہے اور وہ اس ہنگامہ آرائی کے پیچھے اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ گزشتہ 6 ماہ سے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔'

واضح رہے کہ راجستھان میں جاری سیاسی اتھل پتھل پر سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا نے ابھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Last Updated : Jul 15, 2020, 6:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.