ETV Bharat / state

بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک طرف ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر کے نوٹس پر روک لگا دی ہے تو دوسری طرف بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کی کانگریس میں شمولیت کا معاملہ بھی عدالت تک پہنچ گیا ہے۔

بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کا سمولیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 9:04 AM IST

بی جے پی کے رکن اسمبلی مدن دلاور نے بی ایس پی کے 6 اراکین اسمبلی کی کانگریس میں شمولیت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ دلاور نے کہا ہے کہ 'بی ایس پی کا کانگریس میں انضمام غلط ہے۔ مدن دلاور نے اسے غیر قانونی انضمام قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اراکین اسمبلی کا معاملہ اٹھانے کے سوال پر مدن دلاور نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اس معاملے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دلاور نے کہا کہ 'گہلوت اور سچن پائلٹ کے مابین لڑائی سے قبل انہوں نے اس معاملے کے تعلق سے اسپیکر سی پی جوشی سے اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 130 دن گزرنے کے بعد بھی ان کی درخواست پر غور نہیں کیا گیا۔ دلاور نے کہا کہ اب وہ عدالت سے ہی انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کی کانگریس میں شمولیت پر بی جے پی رکن اسمبلی نالاں

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس کے لیے کسی ایجنڈے کا ذکر نہیں: کلراج مشرا

واضح رہے کہ ستمبر 2019 میں بی ایس پی کے تمام 6 اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ اس وقت اسپیکر سی پی جوشی نے کہا تھا کہ 'کانگریس میں تمام اراکین اسمبلی کی شمولیت کا خط موصول ہوا ہے۔ اس معاملے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.