جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں سنیچر کی شام کو راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے احتجاجی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر حسین خان کی قیادت میں کیا گیا، یہاں پر راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا پتلا جلایا گیا، وہیں راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم بی ڈی کلا کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا، اس دوران اقلیتی مورچہ راجستھان کے صدر ایم صادق خان، حمید خان، ارشاد خان، ڈاکٹر شابر خان، مشتاق خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ BJP Minority Front Protest against Rajasthan Govt
یہ بھی پڑھیں:
احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے کچھ بھی نہیں کیا۔ وہیں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اقلیتی مورچہ کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کو چار برس کا ایک لمبا عرصہ ہونے والا ہے لیکن اقلیتی طبقہ کے لیے کسی طرح سے کوئی بھی بڑا کام کانگریس حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا ہے، اس لیے اب راجستھان کی کانگریس حکومت کے الٹے دن شروع ہو چکے ہیں، وہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی حال ہی میں ایک اردو ٹیچر جس نے اپنی جائز بات کو وزیر تعلیم کے درمیان رکھا۔ اس کی بات ماننے کی بجائے اس کو سسپینڈ کر دیا گیا۔ یہ غلط بات ہے، ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں اس کو واپس نوکری پر رکھا جائے۔