ETV Bharat / state

راجستھان: بی جے پی اقلیتی مورچہ کا کل کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج - راجستھان میں کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج

راجستھان کے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم صادق خان نے کل پورے ریاست میں کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کا کل کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 7:36 PM IST

ریاست راجستھان میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے کل ریاستی حکومت کے خلاف پورے ریاست میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم صادق خان کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کل پورے راجستھان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ایم صادق خان نے بیان جاری کر بتایا کہ کل یعنی جمعرات کو پورے راجستھان کے ہر ضلع ہیڈکوارٹر اور ہر تحصیلی سطح پر کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کا کل کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج

مزید پڑھیں:قبر کو پکا کرنا یا مزار بنانا غلط - مفتی خالد

انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت اقلیتوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور وزیراعلی اشوک گہلوت اقلیتوں سےکیے ہوئے وعدوں کو مکمل نہیں کرپار ہی ہے۔ انہیں تمام موضوع کو لے کر ہم کل سڑکوں پر اتریں گے اور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ سول لائن علاقہ میں کیا جائے گا۔ واضح رہیں کے راجستھان میں دفعہ 144 نافذ اور احتجاجی مظاہرے سمیت دیگر پروگراموں پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.