اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ BJP Minority Front کے عہدیداران اور کارکنان ان کے ساتھ موجود رہے، میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے صدیقی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے 350 اسکیمیں صرف اقلیتوں BJP for Minority کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کی طرف چلائی جانے والی دیگر اسکیموں سے اقلیتی طبقہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں اقلیتی سماج تعلیمی، سیاسی اور دیگر تمام شعبہ میں پیچھے رہ گیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقلیتوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی سرخرو کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ BJP Leader Presents Chadar at Ajmer Sharif
انہوں نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی درازیٔ عمر کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Uttar Pradesh میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔
- یہ بھی پڑھیں: Samajwadi Party Leaders in Ajmer Dargah: سماجوادی پارٹی کے وفد نے درگاہ اجمیر شریف میں چادر چڑھائی
انہوں نے کہا کہ یوگی کی قیادت میں اتر پردیس میں تمام طبقات کی ترقی ہو رہی ہے۔ جمال صدیقی اور ان کے ساتھ آئے خصوصی مہمانوں کو درگاہ کی زیارت سید افشان چشتی نے کرائی اور دربار کی دستاربندی کر تبرک پیش کیا۔ BJP Leader Presents Chadar at Ajmer Sharif