ETV Bharat / state

BJP Demands CBI Probe into Alwar Case: الور جنسی زیادتی معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرنے کا مطالبہ - الور جنسی زیادتی معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی حکومت سے الور دیویانگ نابالغ معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ BJP demands CBI probe into Alwar case

الور جنسی زیادتی معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 2:14 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔ ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ منگل کی رات الور میں ایک نابالغ کے ساتھ پیش آئے واقعہ Alwar case کے بارے میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ آئے بغیر الور پولیس کے ذریعہ عصمت دری جیسے کسی بھی واقعہ سے انکار کرکے اسے حادثہ بتایا جانا سرکار کی نیت اور ناکامی پر سوال اٹھتا ہے۔ CBI probe into Alwar case

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت معاملے کی جانچ سے کیوں گریز کررہی ہے، مجرموں کو تحفظ کیوں فراہم کر رہی ہے۔ کیا کانگریس حکومت پنجاب اور اترپردیش انتخابات کی وجہ سے بہتان کے خوف سے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے؟کیا پرینکا گاندھی کے یوم پیدائش میں خلل کے بعد کانگریس حکومت نے ان کے کہنے پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی ہے؟

ستیش پونیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت جو وزیر داخلہ بھی ہیں، ان کے خیال میں کیا ریاست میں بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔ یہ تمام چیزیں کانگریس اور اس کی حکومت پر سوال اٹھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ 17 اور 18 جنوری کو بی جے پی اس معاملے پرریاست کے سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرس، پنچایت سمیتی مراکز اور پارٹی کے منڈل سطح پر احتجاج کرے گی اور پارٹی اس معاملے کواس وقت تک اٹھائے گی جب تک حکومت اس کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش نہیں کرتی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.