ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
اسی ضمن میں بہار کے ضلع بیگوسرائے کی بیٹی نیہا دو ماہ سے اجمیر میں پھنسی ہوئی تھی۔ تمام کوششوں کے باوجود وہ اجمیر سے نکل نہیں پا رہی تھی۔ نیہا نے بتایا کہ وہ میڈیلک طالبہ ہے اور اجمیر میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اجمیر میں ہی رہ کر وہ کوچنگ کر رہی تھی۔ اسی درمیان لاک ڈاؤن ہو گیا اور وہ اجمیر میں پھنس گئی۔
نیہا نے پرینکا گاندھی واڈرا کو ٹویٹ کر اپنے بارے میں جانکاری دی۔ اس نے ٹویٹ میں کہا کہ اسے گھر جانا ہے۔ جس کے بعد کانگریس کے رہنما سری نواس بی سی کی ہدایت پر یوتھ کانگریس شہر صدر اور دیگر رہنماؤں نے مل کر ٹرین سے نیہا کماری اور دیگر طالبہ کو ٹرین سے بہار پہنچانے کا انتظامہ کیا، اب نیہا اپنے گھر پہنچ رہی ہے۔
نیہا نے کہا کہ وہ بہت خوش ہے کہ وہ گھر جا رہی ہے۔ اس نے بتایا کہ اجمیر میں اسے کافی پریشانی ہوئی لیکن پرینکا واڈرا کی مدد سے وہ اپنے گھر جا پا رہی ہے۔