ETV Bharat / state

خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں کل بسنت پیش کیا جائے گا

راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں جمعہ کے روز بسنت پیش کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 3:20 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:10 PM IST

خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں کل بسنت پیش کیا جائے گا
خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں کل بسنت پیش کیا جائے گا

خواجہ غریب نواز کو پیلے رنگ کے پھول بہت پسند تھے لہذا بسنت پنچمی کے موقع پر ان کے مزار شریف پر بسنت پیش کیے جانے کی روایت ہے۔

درگاہ کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق درگاہ کے شاہی قوال اسرار حسین درگاہ کے نظام گیٹ سے جلوس کی شکل میں بسنت پیش کرنے کے لیے سرسوں کے پیلے پھولوں کا گلدستہ لے کر بسنتی کلام پیش کرتے ہوئے مزار شریف پہنچیں گے۔

اس موقع پر درگاہ دیوان زین العابدین ، انجمن سیدزادگان اور شیخ زادگان کے صدر اور عہدیداران عقیدت مندوں کی موجودگی میں جوش و خروش کے ساتھ غریب نواز کی بارگاہ میں بسنت پیش کریں گے۔ نیز ملک میں قومی اتحاد اور بھائی چارے کو مستحکم کرنے کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.