ریاست راجستھان کا اجمیر شہر صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃاللہ علیہ کی درگاہ کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔
یہاں ملک و بیرون ملک سے عاشقان غریب نوازا، عرس کے موقع پر آتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے 450 عقیدت مندوں کا ایک گروپ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃاللہ علیہ کی درگاہ میں حاضری دیکر وہاں کے عوام اور حکومت کی جانب سے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیشی عقیدت مندوں نے اپنے ملک میں امن و چین اور بھارت۔بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط ہونے کی دعا کی۔
بنگلہ دیش سے آئے وفد کے رہنما محمد عبدالرزاق نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی سینکڑوں زائرین خواجہ کے دربار میں حاضری کےلیے بھارت آئے ہیں جبکہ ہمیں آسانی سے ویزا فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے حکومت ہند سے ویزا کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کی اپیل کی تاکہ غریب نواز کے عقیدت مند باآسانی یہاں کا سفر کرسکیں۔
بنگلہ دیشی زائرین کے گروپ کو خادم سید ندیم چشتی نے درگاہ کی زیارت کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 36 سالوں سے وہ بنگلہ دیشی عیقدتمندوں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔
خواجہ غریب نواز کے دربار میں تمام بنگلہ دیشی زائرین کے لیے دعا بھی کی گئی۔