اجمیر: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اویس خان راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دینے کے لیے اجمیر پہنچے، جہاں انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے۔
اویس خان نے کچھ وقت درگاہ کے آستانہ میں بھی گزارا، جہاں درگاہ کے خادم نے انہیں زیارت کروائی اور درگاہ کا تبرک پیش کیا۔ اسی طرح خادم سید باقر ہاشمی نے اویس خان، ان کے اہلخانہ اور بھارتی ٹیم کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ Owais Khan Reached Ajmer Dargha
واضح رہے کہ اویس خان کے نام آئی پی ایل کی تاریخ کے مطابق سب سے مہنگے این کیپڈ پلیئر ہونے کا ریکارڈ ہے۔ 25 سالہ اویس خان کو آئی پی ایل 2022 میں لکھنؤ سُپر جائنٹس ٹیم نے 10 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ Bowler Owais Khan
یہ بھی پڑھیں: Mohammad Azharuddin: محمد اظہرالدین کی اجمیر درگاہ پر حاضری