جے پور: ریاست راجستھان میں پانچویں بورڈ کے امتحان کے دوران 17 مئی کو اردو کا امتحان Rajasthan Board Leaves Out Urdu In Class Five Exam Date Sheet نہیں ہونے کا معاملہ اب طول پکڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس معاملے کو لے کر راجستان کے بھرتپور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی واجب علی نے راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم بی ڈی کللا سے ملاقات کرنے کی بات کہی۔ MLA Wajib Ali on Fifth Board Examination
یہ بھی پڑھیں: جےپور: پانچویں بورڈ امتحانات میں طلبہ کو پریشانی کا سامنا
اس موقع پر واجب علی نے کہا کہ آج موجودہ وقت میں راجستھان میں اردو کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راجستھان میں ہندو تنظیموں کے ایجنڈوں کی وجہ سے کافی زیادہ بچے اردو سے دور ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 17 مئی کو راجستھان میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بورڈ امتحان کو لے جاری ٹائم ٹیبل کے مطابق اردو کا امتحان ہونا تھا لیکن 17 مئی کو راجستھان کے اسکولوں میں اردو کا امتحان نہیں ہو پایا تھا۔ Urdu Controversy In Rajasthan