ETV Bharat / state

ATM Money saved by Arrival of Police پولیس کی آمد سے اے ٹی ایم کی رقم لٹنے سے بچی - راجستھان کے دھول پور میں چوری کے واقعہ

دھول پور میں ہفتہ کی شب کچھ بدمعاشوں نے اے ٹی ایم پر لگے کیمرے پر اسپرے کرکے گیس کٹر سے اے ٹی ایم کو کاٹ ڈالا لیکن اسی درمیان موقع پر پہنچے ایک نوجوان نے جب اے ٹی ایم سے چنگاری نکلتے ہوئے دیکھا تو قریب ہی پولیس لائن میں موجود لوگوں کو مطلع کیا۔ پولیس موقع پر پہنچی جہاں چور پولیس کو دیکھ کر فرار گئے۔ ATM Money saved by Arrival of Police

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 8:15 PM IST

بھرت پور: راجستھان کے دھول پور میں سمپاؤ روڈ پر چوروں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ایس بی آئی کے ایک اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹ کر اس میں بھری ہوئی نقدی چوری کرنے کی تمام تیاریاں کرلیں، لیکن بروقت پولیس اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے سے بدمعاش خالی ہاتھ بھاگنے پر مجبورہوگئے اور اے ٹی ایم میں رکھی لاکھوں کی نقدی لٹنے سے بچ گئی۔ ATM Money saved by Arrival of Police

پولس تھانہ انچارج انیل جسوریا نے بتایا کہ ہفتہ کی شب تقرباً ڈھائی بجے ایک کار سے سمپاؤ روڈ پر واقع اے ٹی ایم پر پہنچے کچھ بدمعاشوں نے اے ٹی ایم پر لگے کیمرے پر اسپرے کرکے گیس کٹر سے اے ٹی ایم کو کاٹ ڈالا لیکن اسی درمیان موقع پر پہنچے ایک نوجوان نے جب اے ٹی ایم سے چنگاری نکلتے ہوئے دیکھا تو قریب ہی پولیس لائن میں موجود لوگوں کو مطلع کیا۔ بتایا گیا کہ پولیس لائن میں رہنے والے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جنہیں دیکھ کر چور گاڑی میں بیٹھ کر ہائی وے کے راستے اتر پردیش کی طرف فرار ہوگئے۔

اتوارکی وجہ سے بینک کی چھٹی ہونے کے سبب اے ٹی ایم میں موجود کیش کا پتہ نہیں چل سکاہے، تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج لینے کے لیے بینک کے اہلکاروں کو بلایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھاگتے ہوئے بدمعاشوں کے کارکی ڈکی کھلی رہنے سے ایک نمبرپلیٹ اورگیس سلنڈر موقع پر گرگیا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ATM Thieves Arrested رائے بریلی میں اے ٹی ایم چور گرفتار، 10لاکھ برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.