ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا کے سبب یوم آزادی کے موقع پر نہیں ہوگا ایٹ ہوم پروگرام

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے اس بار یوم آزادی کے موقع پر راج بھون میں ایٹ ہوم پروگرام کا انعقاد نہیں ہوگا۔

راجستھان: کورونا کے سبب یوم آزادی کے موقع پر نہیں ہوگا ایٹ ہوم پروگرام
راجستھان: کورونا کے سبب یوم آزادی کے موقع پر نہیں ہوگا ایٹ ہوم پروگرام
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 2:13 PM IST

گورنر کلراج مشرا نے ریاست میں کورونا کی خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات ریاست کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ ریاست میں کورونا پھیلانے کے پیش نظر یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والا ایٹ ہوم پروگرام اس بار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد دو ہونے اسمبلی کی کارروائی 13 مارچ کو ملتوی کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا کے پیش نظر اس وقت اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی اشوک گہلوت کا اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم اجلاس

انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی کو فعال مریضوں کی تعداد 3381 تھی جو بڑھ کر دس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے انفیکشن میں مسلسل توسیع گہری تشویش کا باعث ہے۔

ریاست میں کورونا سے بچاؤ کے لئے سنجیدہ کوشش کرنی ہوں گی، تب ہی ریاست کو اس عالمی وبا کے بحران سے بچایا جاسکتا ہے۔ ریاست میں کورونا کی خوفناک صورتحال کے پیش نظر، انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر ہر سال کی طرح 'ایٹ ہوم' نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 اگست کو ہونے والی اس تقریب کا جشن منسوخ کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.