ETV Bharat / state

Construction of Hostel Buildings اشوک گہلوت نے ہاسٹل کی چھ عمارتوں کی تعمیر کے لیے 16.80 کروڑ روپے کی منظوری دی - راجستھان کی خبر

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں درج فہرست ذات بوائز اور گرلزہاسٹل کی تعمیر کے لیے 16.80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 6, 2023, 10:52 PM IST

جے پور: راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہاسٹل کی چھ عمارتوں کی تعمیر کے لیے 16.80 کروڑ روپے، اسپورٹس اسٹیڈیم، کمپلیکس، اکیڈمیوں اور ملٹی پرپز انڈور ہال کی تعمیر کے لیے 270 کروڑ روپے اور اندرا گاندھی مین کینال کی بہتری کے کاموں پر 40 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دی ہے۔وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں درج فہرست ذات بوائز اور گرلزہاسٹل کی تعمیر کے لیے 16.80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس سے بیاور(اجمیر)، بھوانی منڈی (جھالاواڑ)، گنگاپور سٹی (سوائی مادھوپور) اور پرتاپ گڑھ میں ساوتری بائی پھولے شیڈول کاسٹ گرلز ہاسٹل کی عمارت، کلیان پور (باڑمیر) اور سری گنگا نگر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر شیڈیولڈ کاسٹ بوائز ہاسٹل کی عمارتیں تیار ہوں گی۔

ہاسٹلوں میں سہولتیں بڑھیں گی وزیر اعلیٰ نے درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات، انتہائی پسماندہ طبقات، آزاد خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش، میراثی اور بھشتی برادریوں کے 299 ہاسٹلوں میں بنیادی سہولیات کی توسیع کے لیے 8.38 کروڑ روپے کی مالیاتی منظوری دی ہے۔ اس سے ہاسٹلز میں اسٹڈی ٹیبل کے ساتھ کرسی، کتابوں کا ریک، الماری، بستر کی تبدیلی، الیکٹرک گیزر، پنکھے اور لائٹس، کچن کے برتن، پانی کی ٹنکی وغیرہ جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے فنانس اینڈ اپروپریشن بل 24-2023 پر عام بحث کے دوران ہاسٹلز کی ترقی کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب اشوک گہلوت نے قبائلی ترقیاتی فنڈ کے لیے 791 کروڑ روپے کی مالیاتی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس رقم سے درج فہرست قبائل کی ترقی کے لیے کئی اسکیمیں چلانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Mehangai Rahat Camp in Rajasthan اشوک گہلوت نے مہنگائی راحت کیمپ کا افتتاح کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.