ETV Bharat / state

'گہلوت حکومت مدرسہ تعلیم کو لیکر بالکل بھی سنجیدہ نہیں' - ان اساتذہ کے بارے میں حکومت کو سوچنا چاہیے

صحافی ایم فاروق خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'راجستھان حکومت مدرسہ تعلیم، اردو تعلیم اور مدرسہ پیرا ٹیچر کو لیکر بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے'۔

ashok gehlot government not serious about madrassa education says journalist m farooq khan
گہلوت حکومت مدرسہ تعلیم کو لیکر بالکل بھی سنجیدہ نہیں: فاروق خان
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 1:16 PM IST

ریاست راجستھان کے سینئر صحافی ایم فاروق خان نے ریاستی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔

گہلوت حکومت مدرسہ تعلیم کو لیکر بالکل بھی سنجیدہ نہیں: فاروق خان

اقرا میگزین کے سینئر صحافی ایم فاروق خان کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت مدرسہ تعلیم، اردو تعلیم اور مدرسہ پیرا ٹیچر کو لیکر بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت بی جے پی کے نقشے قدم پر چلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت میں جب وزیر تعلیم واسودیو دیوانی تھے وہ جس طرح سے فیصلے لے رہے تھے، اسی طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت موجودہ وقت میں فیصلے لے رہی ہے۔

ashok gehlot government not serious about madrassa education says journalist m farooq khan
صحافی ایم فاروق خان

انہوں نے کہا کہ راجستھان کی موجودہ حکومت اردو تعلیم، مدرسہ تعلیم، راجستھان اردو اساتذہ اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر کا بھلا کرنا ہی نہیں چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گہلوت کی سپریم کورٹ سے کاشتکاروں کے مفاد میں از خود نوٹس لینے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کافی وعدے کیے تھے۔ لیکن وہ وعدے آج زمینی سطح پر مکمل ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں کے مدرسہ پیرا ٹیچر صرف آٹھ سے نو ہزار روپے میں بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ ان اساتذہ کے بارے میں حکومت کو سوچنا چاہیے اور ان کے تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.