ETV Bharat / state

کورونا کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر غفلت کی اجازت نہیں ہوگی: گہلوت

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر لوگوں سے معاشرتی دوری، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کے ضروری نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 1:41 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے خدشات کے سبب اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی شخص کو اس میں غفلت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گہلوت نے یہ بات جمعہ کی رات وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذہبی رہنماؤں ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ماسک پہننے کا لازمی قانون لاگو ہوتا ہے۔ تمام لوگوں کو اسے برقرار رکھنا چاہئے۔ اگر لوگ غفلت برتتے ہیں تو حکومت مزید سخت اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا پر جیت والی جنگ کو جاری رکھنا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم چوکسی اور مستعدی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے بہت سے شہروں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا ہے۔لیکن ہم ایسی صورتحال کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں، کیونکہ لوگوں کو روزی روٹی کمانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اسلیے ضروری ہے کہ ہم معاشرتی دوری ، ماسک پہننے ، ہاتھ دھونے کے ضروری نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست میں کورونا معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور جمعہ کو چار سو سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 24 ہزار 503 ہوگئی ہے۔ ریاست میں صرف پانچ ہزار 917 فعال مریض ہیں۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 2796 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.