ETV Bharat / state

آسارام باپو کو سانس لینے میں دقت، ہسپتال میں داخل - ہسپتال میں داخل

نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں جودھ پور جیل میں بند آسارام باپو کی منگل کی رات اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

آسارام باپو کو سانس لینے میں دقت، ہسپتال میں داخل

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 2:46 AM IST

آسارام کو بے چینی کی شکایت پر جیل ڈسپنسری میں 1 گھنٹہ طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد انہیں مہاتما گاندھی ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ جہاں سے انہیں متھورا داس ماتھور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال میں آسارام نے خود ہی بتایا کہ ان کے گھٹنے کام نہیں کررہے ہیں، بی پی ہونے کے ساتھ بے چینی رہتی ہے، اس کے علاوہ آسارام نے پروسٹیٹ کی تکلیف بھی بتائی ہے۔

وہیں آسارام کے ایمرجنسی جانے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کچھ بھکت وہاں پہنچ گئے، جنہیں پولیس نے باہر نکالا، آسارام کو ایکسپریس روم میں رکھا گیا ہے۔

آسارام باپو کو سانس لینے میں دقت، ہسپتال میں داخل

ڈاکٹروں نے جانچ کے دوران بلڈ سیمپل بھی لیا، ساتھ ہی کارڈیولوجسٹ کو بھی بلایا گیا ہے، آسارام کی ایکسرے رپورٹ میں کچھ فائنڈنگ نظر آنے پر ڈاکٹروں نے ان کی سٹی تھوریکس کروانے کے لیے سٹی اسکین روم میں بھیج دیا ہے، آسارام کی ای سی جی رپورٹ نارمل آئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق رات 9 بجے آسارام نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی ، جس پر جیل کی ڈسپنسری میں انہیں لایا گیا، جہاں کچھ وقت آبزرویشن میں رکھا گیا، جس کے بعد مہاتما گاندھی ہسپتال بھیج دیا گیا، آسارام ہسپتال کی ایمرجنسی اور ایکسرے لیب تک خود ہی پیدل چل کر گئے، آسارام باپو کو متھورا داس ماتھور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، فی الحال ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.