ETV Bharat / state

درگاہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ کی منظوری

اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نوازؒ درگاہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 10 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 1:54 PM IST

درگاہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ کی منظوری
درگاہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ کی منظوری

عالمی شہرت یافتہ بزرگ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کمیٹی کی میٹنگ دہلی میں مرکزی وقف کونسل میں اقلیتی امور کے انڈر سیکریٹری ندیم خان کی موجودگی میں ہوئی۔

درگاہ کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان کی زیر صدارت میں سالانہ بجٹ کا اجلاس بھی ہوا جس میں درگاہ ترقیاتی کاموں کے لیے 10 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی گئی۔

امین پٹھان کا چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہونا ترقیاتی کاموں کا ایک تحفہ ہے اور ان کے گذشتہ تین سالوں سے ایک اچھی سمجھ اور صلاحیت کا نتیجہ ہے کہ انہیں صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔

اس اجلاس میں ناظم اشفاق حسین سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے موجود تھے۔

اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے وائس چیئرمین منور خان، فاروق اعظم، قاسم ملک، سید شاہد حسین رضوی، سید بابر اشرف، سپت خان، وسیم راحت علی اور جاوید پاریک موجود تھے۔

بجٹ پر آمدنی کم ہونے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے زائرین کی سہولت اور ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس تجویز پر ایک لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ '16 جون کو اجلاس کا دوسرا دن ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.