ETV Bharat / state

'بیماری مذہب دیکھ کر نہیں آتی' - راجستھان میں کورونا وائرس

قوم کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں خالد عثمانی نے کہا کہ' یہ وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، جس سے انسانیت کو بھی خطرہ ہے۔'

'بیماری مذہب  دیکھ کر نہیں آتی'
'بیماری مذہب دیکھ کر نہیں آتی'
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 1:06 PM IST

ریاست راجستھان میں چیف قاضی خالد عثمانی نے مقامی لوگوں اور قوم کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں ہی رہے اور محفوظ رہیں ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'اس وبا سے متعلق تحقیقات کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو بھی مکمل تعاون کریں۔

تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد پورے ملک میں مختلف ریاستوں میں پہنچ چکے ہیں اور ان کی صحت کی جانچ پڑتال کے دوران انتظامیہ کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قوم کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں خالد عثمانی نے کہا کہ' یہ وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، جس سے انسانیت کو بھی خطرہ ہے۔'

عثمانی نے کہا کہ 'یہ بیماری مذہب دیکھ کر نہیں آتی، لہذا اس وقت ملک اور اپنی سلامتی کے لیےحکومت اور انتظامیہ کے کندھے سے کندھا ملا کر تعاون کریں۔'

واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بھی یہی اپیل کی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ مذہبی رہنماؤں کے توسط سے اپیل کریں، تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں سب مل کر اس کا مقابلہ کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.