یہی وجہ ہے کی بلڈ بینک میں پلازمہ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کو مات دینے والے آگے آرہے ہیں۔
ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں جی آر پی کے اسپیکٹر خان محمد کے پلازمہ ڈونٹ کرنے پر ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر اروشی ملک نے ان کا استقبال کر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر اروشی ملک نے کہا کہ اگر کوئی اپنی مرضی سے پلازما عطیہ کرتا ہے تو دیگر لوگوں میں بھی بیداری پیدا ہوگی۔
انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ کورونا وبا کو مات دینے کے لیے اپنے پلازما کا عطیہ پیش کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے متاثر صحت مند ہوئے مریضوں کے پلازما ڈونیٹ کرنے سے سنگین مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
بلڈ بینک میں پلازما ڈونیٹ کہ وقت میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وی بی سنگھ، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انیل جین نے خان محمد سمیت پانچ لوگوں کا استقبال کیا۔