اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع بلند پہاری کی چوٹی پر حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؓ کے عرس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر عرس کی رسم اور تقریبات بڑے پیر صاحب کا چلہ کے متولی سید افسر علی کی صدارت میں پوری کی گئیں۔ بڑے پیر صاحب کے عرس مبارک کے موقعے پر اجمیر کی اس بلند پہاڑی پر صوبے بھر سے عقیدت مندوں کا پہنچنا جاری رہا۔ شاہی محفل کے ساتھ عرس مبارک کی کل کی رسم ادا کی گئی۔
سالانہ عرس مبارک کے اس موقعے پر مقامی افراد اور زائرین کی جانب سے جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز پیش کی گئی۔ اجمیر کی بڑے پیر کی پہاڑی پر واقع حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے نام سے مشہور بڑا پیر کے چلا شریف پر بزرگوں بچوں اور خواتین نے حاضری دی جہاں انہوں نے اپنی اپنی جانب سے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: Faizal Patel Visit Ajmer Sharif احمد پیٹل کے فیضل پیٹل کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری
اس موقعے پر اپنے بچوں کی لمبی عمر کے لیے خواتین نے بڑے پیر کے چلا شریف کی مزار کے قریب چراغ روشن بھی کیے۔ عرس کے خاص موقعے پر عقیدت مندوں نے اپنے بچوں کی صحت اور روشن مستقبل کے لیے مانگیں اور منتیں بھی اتاریں۔ ان کے گلے میں چاندی کی چھلا پہنا کر فاتحہ بھی دلائی۔ عرس کی شاہی محفل کی صدارت درگاہ کے متولی سید افسر علی نے کی اور فاتحہ خواں نے سالانہ فاتحہ کر کے کل کی رسم ادا کی۔