ETV Bharat / state

Urs of Baba Fakhruddin Chishti حضرت بابا فخرالدین چشتی کا سلسلہ عرس شروع - فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ

ضلع اجمیر شریف کے قصبہ سرواڈ میں صوفی حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کا سالانہ عرس مبارک کا آغاز گذشتہ روز یعنی 21 فروری کو ہوا جو 2 مارچ تک جاری رہے گا۔ اسی سلسلے میں ممبئی کے حاجی عبدالمنان شیخ گذشتہ شب بابا فخرالدین چشتی کے عرس کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے لیے ایک وفد کے ساتھ اجمیر پہنچے۔ URS of Baba Fakhruddin Chishti

حضرت بابا فخرالدین چشتی کا سلسلہ عرس شروع

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 11:05 AM IST

حضرت بابا فخرالدین چشتی کا سلسلہ عرس شروع

اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر کے قصبہ سرواڈ میں صوفی حضرت خواجہ فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ عرس 21 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گا۔ راجستھان کے علاوہ ملک کی دوسری ریاستوں سے بھی عقیدت مند درگاہ پر حاضری دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ ممبئی کے اس وفد میں درگاہ کمیٹی کے سابق ممبرحافظ وکیل احمد اور آفتاب شیخ بھی شامل تھے۔ پیر عبدالمنان صاحب کے مطابق ہر سال پرچم کشائی کی تقریب ان کے ہاتھوں سے سرواڈ شریف کے غریب نواز بلند دروازہ پر ہوتی ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں۔ اس بار 101 فٹ بلند دروازے پر اسٹیل کی ریلنگ بھی لگائی گئی ہے تاکہ جھنڈا پیش کرتے وقت کسی کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ پرچم کشائی کی یہ تقریب اسلامی مہینے رجب کی 29 تاریخ کو ادا کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hussain Brothers Visits Ajmer Dargha پدم شری احمد حسین، محمد حسین کی اجمیر درگاہ میں حاضری

عرس کے تمام انتظامات درگاہ کے متولی حاجی محمد یوسف خان کے ذریعہ انجام کیے جاتے ہیں۔ عرس اسلامی مہینہ شعبان کی پہلی تاریخ سے 9 دن تک منایا جاتا ہے۔ عرس کی شاہی محفل بھی ہوتی ہے اور روزانہ لنگر کا بھی انتظام ہوتا ہے۔ عرس کے تیسرے دن ہزاروں عقیدت مند اجمیر سے 63 کلومیٹر دور سرواڈ تک پیدل سفر کرتے ہیں۔ اسی طرح اجمیر درگاہ انجمن کی چادر بھی چڑھائی جاتی ہے اور چھٹے دن کل اور فاتحہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آخر کار 9 شعبان کو بڑے کل کی تقریب کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے جھنڈا واپس اتر لیا جاتا ہے اور عرس کا اختتام ہوجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.