ETV Bharat / state

Anjuman Dargah عرس مبارک کو لے کر درگاہ انجمن سید زادگان کی پولیس سے بات چیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 5:01 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812ویں عرس مبارک کو لے کر درگاہ انجمن سید زادگان نے اب ایک نئی پہل کا اغاز کیا ہے۔ زائرین خواجہ کی حفاظت اور انتظامات کو لے کر انجمن ممبران کے ایک وفد نے عرس میلہ علاقہ تعلقی پولیس اسٹیشن کے افسران سے گفتگو کر معقول انتظامات اور حفاظتی اعتبار سے ایک نئی پہل کا اغاز کیا ہے۔

عرس مبارک کو لے کر درگاہ انجمن سید زادگان کی پولیس سے بات چیت

اجمیر: اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان نے آئندہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک نئی پہل شروع کی ہے۔ پہلی بار علاقائی پولیس اسٹیشن سطح پر عرس کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت شروع کی گئی ہے۔

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ انجمن سید زادگان کے ممبران نے گنج تھانہ پولیس آفیسر سے ملاقات کی اور آنے والے عرس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات پر زور دیا۔ عرس کے دوران پولیس اور خادمین کے درمیان بہتر تال میل برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون پر بات چیت ہوئی۔

انجمن کے رکن حاجی سید عمران چشتی نے کہا کہ عرس میلہ کے تمام متعلقہ تھانوں کے افسران سے میٹنگ کرکے زمینی سطح پر زائرین کے لیے بہتر انتظامات اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انجمن کے اراکین سید احتشام احمد، سید اسلم چشتی اور سید غفار کاظمی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Dargah Anjman انجمن درگاہ کی خانہ بدوشوں کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت

ان کا کہنا ہے کہ زائرین خواجہ کی حفاظت اور انتظامات کو لے کر انجمن ممبران کے ایک وفد نے عرس میلہ علاقہ تعلقی پولیس اسٹیشن کے افسران سے معقول انتظامات کو لے کر بات چیت کی گئی اور یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.