راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بھرم پور تھانہ علاقے کے شنکر نگر میں واقع سیوریج پلانٹ میں گزشتہ روز دیر شب گیس رساؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
جانکاری کے مطابق جائے حادثے پر موجود نگر نگم کے دو ملازم گیس کی زد میں آنے سے بیہوش ہوگئے ہیں جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔
وہیں علاقے کے رکن اسمبلی مہیش جوشی فون پر پولیس افسران سے معاملے کی پل پل کی اپڈیٹ لے رہے ہیں اور ضروری ہدایات بھی دے رہے ہیں۔