راجستھان کے بھلواڑہ میں مہاتما گاندھی ہسپتال میں جمعرات کو ایک انوکھی کامیابی حاصل کی گئی، اس ہسپتال میں ایک شخس کے پیٹ سے اپریشن کے ذریعے ملک کا سب سے طویل اپینڈکس نکالا گیا، جس کی لمبائی 22 سینٹی میٹر ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اپینڈکس عام طور پر 5 سینٹی میٹر تک ہی ہوتا ہے، لیکن یہ اپینڈکس 22 سینٹی میٹر کا تھا، جو ملک میں ابھی تک نکالے گئے اپینڈکس میں سب سے طویل ہے ڈاکٹروں نے کہا کہ اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی ہم لوگ کوشش کریں گے۔
مہاتما گاندھی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر سریش تیواری نے بتایا ہے کہ ضلع کے گورلا گاؤں کا رہائشی شیو پرتاپ پیٹ میں درد کی شکایت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوا تھا جس کی جانچ کرانے کے بعد پتا چلا کہ اسے اپینڈکس ہے۔ جسے اپریشن کے ذریعے آج نکالا گیا ہے ۔
ڈاکٹر گپتا نے یہ بھی کہا کہ یہ اپینڈکس وجئے راجے سندھیا میڈیکل کالج ، بھلوارہ کو بھی بھیجا جائے گا ، تاکہ میڈیکل طلباء کو دکھایا جاسکے۔