قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی وقف کونسل میٹنگ ہال میں اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کی جنرل باڈی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ایک طرف درگاہ سے جڑے ترقیات معاملات پر اہم ترین فیصلے لیے گئے۔
وہیں دوسری طرف کمیٹی کے ارکان نے اپنے صدر کی حیثیت سے امین پٹھان کی تیسری مرتبہ تاجپوشی کی، جبکہ نائب صدر کے لیے سید بابر اشرف کا انتخاب کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران درگاہ کمیٹی ناظم شکیل احمد نے گذشتہ مارچ میں ہوئے 808 عرس مبارک کی رپورٹ بھی پیش کی۔
پٹھان کو 2022 تک کے لئے صدر بنائے جانے پر تمام ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
وہیں میٹنگ میں زائرین کی سہولیات کے نامکمل کاموں کو جلد پورہ کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
میٹنگ کے اختتام پر مرکزی اقلیتی امور وزیر مختار عباس نقوی سے تمام ممبران سے ملاقات بھی کی۔