ETV Bharat / state

راجستھان کے اسکولوں میں اردو امتحان نہیں ہونے کے الزام - etv bharat urdu news

محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے جاری ٹائم ٹیبل کے مطابق آج 17 مئی کو بھارتی ریاست راجستھان کے سرکاری، پرائیویٹ اسکولوں اور مدرسوں میں اردو امتحان ہونے تھے۔

Rajasthan Urdu Teachers Association
راجستھان کے اسکولوں میں اردو امتحان نہیں ہونے کے الزام
author img

By

Published : May 17, 2022, 2:45 PM IST

سرکاری، پرائویٹ اور دیگر اسکولوں میں اردو کے امتحان نہیں ہوئے۔ باقاعدہ اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان اردو اساتذہ تنظیم سمیت دیگر مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور وزیر تعلیم بی ڈی کلا کو ایک لیٹر بھی لکھا گیا ہے۔ اس لیٹر میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو جو بچے اردو کے امتحان سے آج محروم ہو چکے ہیں، ان تمام بچوں کا امتحان دوبارہ کرایا جائے، یا پھر ان تمام بچوں کو پرموٹ کیا جائے۔ وہیں اس پورے معاملے کو لے کر کئی اسکولوں کے پرنسپل سمیت دیگر لوگوں سے بات کرنا چاہیے لیکن کوئی بھی جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

ویڈیو

اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ جو آرڈر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔ ان آرڈر کو درکنار کرکے کئی اسکولوں میں اردو کے امتحان نہیں کروائے گئے۔ اس لیے کافی زیادہ بچوں کا مستقبل اندھیرے میں نظر آرہا ہے۔ ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دے اور اردو کے امتحان کروائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Rajasthan Constable Recruitment Exam: راجستھان میں کانسٹیبل بھرتی کے امتحان کیلئے پولیس مستعد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.