پروگرام کے مہمان خصوصی آل انڈیا جمعیت القریش کے قومی صدر حاجی سراج الدین رہے۔ وہیں پروگرام کی صدارت ریاستی صدر حاجی داؤد نے کی۔
اس پروگرام میں قریشی برادری کے 90 سے زیادہ لوگوں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔
وہیں پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ 'آج بغیر تعلیم کے کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی، اس لئے ہمیں چاہئے کی ہمارے بچوں کو ایسی تعلیم دے کر اس قابل بنایا جائے کہ وہ کسی کے سامنے کھڑے ہو تو ہمیں فخر محسوس ہونے لگے۔'
اس موقع پر سابق وزیر نسیم اختر انصاف، وقف بورڈ چیئرمین خانوں خان، اسمبلی رکن رفیق خان سمیت کثیر تعداد میں قریشی برادری کے لوگ اور تنظیم کے کارکنان موجود رہے۔
پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کا بھی استقبالیہ پروگرام تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ وہیں آل انڈیا خواتین جماعت القریش کی جانب سے قومی صدر حاجی سراج الدین کو بھی پھول مالا پہنا کر استقبال کیا گیا۔
پروگرام کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کے آج عام اجلاس کا اہتمام یہاں پر کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ہونہار لوگوں کو انعامات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ذمہ داروں کے مطابق یہی پیغام دیا جا رہا ہے کی ہمارے بچوں کی تعلیم اچھی دینی چاہیے۔