ETV Bharat / state

آل انڈیا امامس کونسل کا پی ایف آئی کے حق میں بیان

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 5:11 PM IST

بھارت کی غیر سرکاری تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا( پی ایف آئی) کی حمایت میں اب آل انڈیا امامس کونسل کھل کر سامنے آگئی ہے۔

آل انڈیا امامس کونسل کا پی ایف آئی کے حق میں بیان
آل انڈیا امامس کونسل کا پی ایف آئی کے حق میں بیان

ریاست راجستھان کے شہر بھیلواڑہ کے شاہ پورہ علاقے میں آل انڈیا امامس کونسل کی پی ایف آئی کے حق میں ایک میٹنگ ہوئی۔

اسں میٹنگ میں پی ایف آئی تنظیم کو وطن پرست اور خدمت خلق کرنے والی تنظیم قرار دیا گیا۔

علما و مشائخ اور دانشوران کی اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ہر نیک عملیات میں آل انڈیا امامس کونسل شامل رہے گا۔

یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو تمام مذاہب کے نمائندوں اور ماننے والوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور ان پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:’غوث اعظمؒ نے ہمیشہ بھوکوں کو کھانا کھلایا‘

آل انڈیا امامس کونسل کے عہدے دران نے واضح کیا کی پی ایف آئی ہر طبقہ کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرتی ہے مالی اور طبی معاملات سے لے کر ظلم و ستم کے شکار کی آواز بھی بنتی ہے ۔

آل انڈیا امامس کونسل نے کہا پی ایف آئی کے خلاف جھوٹی بیان بازی سے پرہیز کرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آل انڈیا صوفی بورڈ لکھنؤ کی جانب سے پی ایف آئی کو شدت پسند تنظیم کہا گیا تھا، اس کے بعد پی ایف آئی کے حق میں بیانات آنے شروع ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے پی ایف آئی کے حق میں اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا اس کے بعد سے دیگر ادارے اور تنظیمیں اس کے حق میں بیانات دے رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آل انڈیا امامس کونسل بھی پی ایف آئی کی حمایت میں آ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.